مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی وادی چناب میں 4.3شدت کا زلزلہ

 

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی وادی چناب میں4.3شدت کا زلزلہ آیاجس کا مرکز ضلع ڈوڈہ کے علاقے گندوہ میںتھا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زلزلے نے آج صبح 6.14بجے کے قریب پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ڈوڈہ کے ایک رہائشی نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم اپنے گھر میں اکثر ایسے کم شدت کے زلزلے محسوس نہیں کرتے لیکن آج اس نے ہم سب کو جگا دیا۔انہوں نے کہاکہ زلزلے نے کسی کو بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں آنے دیا۔گزشتہ چند برسوں سے وادی چناب میں اکثر زلزلے آتے رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے درمیانے درجے کے زلزلوں سے پریشر خارج ہوتا ہے اور کسی بڑے زلزلے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button