مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: رواں موسم میں 10لاکھ کے قریب مہمان پرندوں کی آمد متوقع

images (8)سرینگر12 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںرواں موسم کے دوران کم از کم 8 سے 10 لاکھ مہمان پرندوں کی آمد متوقع ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائلڈ لائف وارڈن ویٹ لینڈز کشمیر افشاں دیوان نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ہوکرسرعلاقے کے ویٹ لینڈ میں اب تک دس سے بیس ہزار مہاجر پرندے پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک پرندوں کی کوئی نئی نسل نہیں آئی اور جو پرندے عموماً آتے ہیں وہی بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرندوں کی آمد اکتوبر سے شروع ہوتی ہے اور وہ مارچ کے آخر تک کشمیر میں رہتے ہیں۔
افشاں دیوان نے کہا کہ اس سیزن میںوہ اس سال کم از کم آٹھ سے دس لاکھ پرندوں کی ویٹ لینڈز میں آمد کی توقع رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 400 آبی ذخائر ہیں ۔ وادی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شالبوگ 16 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا سب سے بڑا ویٹ لینڈ ہے جبکہ سری نگر کے مضافات میں واقع ہوکرسر تقریباً 13.5 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جب کہ شمالی کشمیر میں ہیگم ویٹ لینڈ 9 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
پرندے وادی کشمیر کے پانیوں میں موسم سرما گزارنے کے لیے یورپ، وسطی ایشیا، چین اور جاپان سے آتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button