مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں :مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ نے آج جموںمیں مقبوضہ علاقے کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے کسان تحریک کے صدر کشور کمار کی قیادت میں سی پی آئی-ایم کے سینکڑوں کارکنوں نے جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی اور مقبوضہ کشمیر سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر سے سرمائی دارلحکومت جموں منتقلی کاسلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے حق احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کشمیریوں کے مالکانہ اور سرکاری ملازمتوں کے حقوق کے تحفظ کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔بی جے پی کو جموں وکشمیر کو یونین ٹیریٹری بنانے اوردارلحکومت کی منتقلی کا سلسلہ بند کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ وہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے تحت مقامی لوگوں کے مالکانہ اور ملازمتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کی ذمہ دار بی جے پی ہے جس نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے اسے یونین ٹیریٹریز م یں تقسیم کردیاتھا۔کشورکمار نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کوجو خصوصی درجہ دیا تھا۔ بی جے پی حکومت نے ان سے یہ حق چھین لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button