مقبوضہ کشمیر : رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی : دراس میں منفی15سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا
سرینگر 15نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کو وادی کشمیر اور لداخ خطے میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف قصبوں، شہروں اور دیہات میں بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرینگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 4.5 سینٹی گریڈ ، پہلگام میں منفی 3.4 سینٹی گریڈ اور گلمرگ میں منفی 4.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ لداخ خطہ میں دراس کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ، کارگل میں منفی 4.2 سینٹی گریڈ اور لہہ میں منفی 7.5 سینٹی گریڈ، جموں میں 12.3سینٹی گریڈ، کٹرہ میں 10.4 سینٹی گریڈ، بٹوٹے میں 2.3سینٹی گریڈ، بانیہال میں2.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔