مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت

سرینگر18 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اور پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین انجینئر ہلال احمد وار نے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر ہلال احمد وار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور انہیں ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینے کے لیے بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر یوں کو جینے کے حق سے محروم کر رہی ہے جو انسانی حقوق کے عالمی منشور کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے۔ ہلال احمد وار نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔
دریں اثنا اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ علاقے میں دہشت گردی کا راج قائم کر رکھا ہے۔ انہوں نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک خاتون افروزہ اور اس کی بیٹی عائشہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ پولیس نے دونوں خواتین کو 13 دسمبر کو سری نگر کے علاقے رنگریٹھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک جعلی مقابلے میں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کے دوران بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button