مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں قتل پر کوئی جوابدہی نہیں ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر20نومبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹہ کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے آج ضلع اسلام آباد میں ایک بیگناہ کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ”کشمیر میں وہی کہانی دہرائی گئی اور کوئی بھی جوبدہی نہیں ہے۔“
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میںکہا کہ جموں وکشمیر میں وہی کہانی دہرائی جاتی ہے جہاں ایک مبینہ عسکریت پسند کو خفیہ ٹھکانے پر لے جایا جاتا ہے اور اسکے بعد پراسرا ر حالات میں اسے گولی مار دی جاتی ہے ، کوئی بھی احتساب نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک کشمیری نوجوان سجاد احمد تانترے کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button