بھارت
بھارت لداخ میں چین کے ساتھ سرحد پر ریڈارز کے ذریعے نگرانی کو بہتر بنارہا ہے
نئی دلی 22نومبر (کے ایم ایس)
بھارت لداخ سے اروناچل پردیش تک چین کے ساتھ سرحد پر اپنے ریڈاروں کی کوریج کوبہتر بنانے اور لائن آف ایکچول کنٹرول کے پار چین کی سرگرمیوں کی نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 10ہزارکروڑ روپے خرچ کر ے گا۔
دفاعی ماہرین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ لداخ سیکٹر میں چینی فضائیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے نئے ریڈار نصب کررہی ہے۔دفاع کے شعبے میں جدید ریڈاروں کے علاوہ 20اشونی ریڈارجنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے کی خریداری کیلئے 10ہزارکروڑ روپے سے زائد کی تجاویز پر غور کیاجارہا ہے ۔جموں و کشمیر سے لے کر شمال مشرق میں اروناچل پردیش تک پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریڈاروں کی کوریج میں مشکلات کا سامنا اور مشرقی محاذ پر دشمن کی مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر ریڈار زکی کوریج کو بہتر بنانا ضروری ہو گیا ہے۔