بھارت

اونچی ذات کی ہندو خاتون نے تنخواہ مانگنے پردلت شخص کو شدید تذلیل کا نشانہ بنایا

dalit atroci tamilnadu

احمد آباد:بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں ایک اونچی ذات کی ہندو تاجر خاتون نے تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر ایک دلت شخص کو شدید تذلیل کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون نے تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے 21سالہ دلت ملازم نیلیش دلسانیا کو اپنا منہ اپنی چپل پر رکھ کر معافی مانگنے پر مجبور کیا۔خاتون کی کمپنی کے عملے کے ارکان نے بھی دلت نوجوان کو مار پیٹا اور اسے بری طرح گھسیٹا۔ نیلیش نے بعد ازاں خاتون کے بہیمانہ برتاﺅ کی شکایت پولیس کے پاس درج کرائی ۔ پولیس نے خاتون اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ مجرموں کی گرفتار ی کی کوششیں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button