مظاہرے

مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

1mHaH9ubسرینگر23 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آج لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے دمہل ہانجی پورہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے او رمسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے ایس ڈی ایم کے دفتر کی طرف مارچ کیا ۔انہوںنے اس دوران قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے جسکی ادائیگی سے وہ قاصر ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button