مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام میں سرپنچ سمیت 3افرادممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

سرینگر 04مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں ایک سرپنچ سمیت تین افراد کو ممنوعہ اشیا ء کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تینوں افراد کوضلع کے علاقے ڈڈینا میں ایک ناکے پرچیکنگ کے دورانAlprazolamکی 350گولیوں اور ہیروئن جیسے مادے کے ساتھ گرفتار کیا۔گرفتار افراد کی شناخت نیشنل کانفرنس کے سرپنچ شجاع عباس، شاہد علی راتھر اور برکت علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button