بھارت

بھارت :ہماچل پردیش میں ہندو انتہاپسندوں کی مسلمانوں کے معاشی اور اقتصادی بائیکاٹ کی مہم

نئی دہلی : بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ہندو انتہاپسندتنظیموں نے مسلمانوں کے معاشی اور اقتصادی بائیکاٹ کے لئے گھر گھر مہم شروع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شملہ کی سنجولی مسجد کے خلاف ہندوتو اتنظیموں کی طرف سے شروع کی گئی نفرت انگیز مہم اب پورے ہماچل پردیش میں پھیل چکی ہے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت اس معاملے میں خاموش ہے جبکہ کانگریس کے ریاستی وزیر بھی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف بی جے پی رہنمائوں کی زبان بول رہے ہیں ۔ ہندوتو اتنظیمیں مسلمانوں کے معاشی اور اقتصادی بائیکاٹ کے لئے گھر گھر مہم چلا رہی ہیں اورلوگوں میں پمفلٹ تقسیم کر کے مسلمانوں کی دکانوں اور ٹھیلوں سے سامان نہ خریدنے کی اپیل کررہی ہیں۔ ہمیر پور کے مسلمانوں نے خوف و ہراس کے اس عالم میں اپنا کاروبار سمیٹ کر دکانیں بند کر دی ہیں۔دیو بھومی جاگرن منچ نامی شدت پسند تنظیم کے نام سے گھر گھر ایک پمفلٹ تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں ہندوئوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کا اقتصادی اور معاشی بائیکاٹ کریں، باہر کے کسی شخص کو دکان کرایہ پر نہ دیں اور نہ ہی باہر سے آئے کاریگروںسے کام کرائیں۔کسی مسلمان درزی سے کپڑے نہ سلوائیں ،کھانے پینے اور دیگر ضرورت کا سامان صرف ہندو دکانداروں سے ہی خریدیں۔ہندو تواتنظیموں کی اس نفرت انگیز مہم کا اثر بھی نظر آنے لگا ہے اور عام ہندو خوف اور ڈر کی وجہ سے اپنے مسلمان کرایہ داروں کو مکان خالی کرنے پر مجبورکررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button