بھارت

کرناٹک: بی جے پی مسلم طالبات کیلئے خصوصی کالج کے قیام کی بات سے مکر گئی

بنگلورو02 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت مسلم طالبات کے لیے دس نئے کالج قائم کرنے کی اپنی بات سے مکر گئی ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ کالجوں کے قیام کے معاملے پر سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے اور یہ ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین شفیع سعدی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم لڑکیوں کیلئے علیحدہ سکول کھولنے کا کوئی خیال نہیں رکھتی ۔ انہوںنے کہا کہ وقف بورڈ کے چیئرمین کو اس معاملے پر حکومت سے بات کرنی چاہیے۔
قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ حکومت مسلم طالبات کے لیے 10نئے کالج قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس پر ریاست میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button