بھارت : دارلحکومت دلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں پرطاقت کا وحشانہ استعمال، متعدد زخمی
دہلی:بھارت میں پولیس کیطرف سے آج کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعما ل کے نتیجے میں متعدد کسان زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دارلحکومت نئی دلی کی طرف سے مارچ کرنے والے کسانوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور کالے مرچ کا سپرے کیا۔ پنجاب ہریانہ کی سرحد پر دہلی سے قریبا2سو کلومیٹر شمال میں واقع شمبھو کے قریب ایک شاہراہ پر تصادم کے بعد کم از کم آٹھ کسان زخمی ہوئے جن میں سے دو شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے کہا کہ ہمار ا مارچ پرامن تھا لیکن پولیس نے ہمارے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آٹھ ساتھی زخمی ہوئے ہیں ، ہمارے ساتھ اس وحشیانہ سلوک کا وزیر اعظم مودی کوئی جواز پیش نہیں کر سکتے، ہمیں بہت دکھ پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رواں برس فروری میں حکومت کے ساتھ چار مرتبہ بات چیت کی، لیکن اس کے بعد سے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کے ہمارے حق کا احترام کرے۔ انہوںنے کہا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہمار ا احتجاج جاری رہے گا۔KMS-15/M