بھارتسکھ

پیرس :بھارت میں سکھوں پر مظالم کے خلاف خالصتان تحریک کے حامیوں کا مظاہرہ

 

sikhپیرس31مارچ(کے ایم ایس)
بڑی تعداد میں سکھوں نے بھارت میں خاص طور پر ریاست پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے تحت سکھوں پرظلم و ستم کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گوردوارہ بندھک کمیٹی فرانس اور یورپی سکھ تنظیم کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکا نے امرتپال سنگھ سمیت سکھ رہنمائوں کی تصاویر کے ساتھ خالصتان کے جھنڈے اور پلے کارڈز اور بینرز رکھے ہوئے تھے۔مظاہرین نے امرت پال سنگھ اور خالصتان تحریک کے دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے بھارتی پولیس کے کریک ڈائون کی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران بھارتی پولیس کی طرف سے خالصتان تحریک کے سینکڑوں حامی سکھوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے خالصتان تحریک کے حق، بھارت اورمودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے، مقررین نے کہا کہ بھارت میں سکھ علیحدہ وطن خالصتان کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد میں ہر قیمت پر کامیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت اور دنیا بھرمیں سکھ پنجاب کو ہندوستان سے الگ کرکے اپنے علیحدہ وطن خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button