پاکستان

بھارت تاریخی بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر، شہادت کے ذمہ دار وں کو سزا د ے، ترجمان دفتر خارجہ

babاسلام آباد06دسمبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے بھارتی حکومت سے تاریخی بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کرنے اور مسجد کو منہدم کرنے کے ذمہ دار مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 30سال مکمل ہونے کے موقع پرجاری ایک بیان میں بابری مسجد کی جگہ پر ہندو مندر کی جاری تعمیر کی مذمت کی۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ انتہا پسند ہندوتوا حکومت سے بھارت میں اسلامی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت کے شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی 30ویں برسی ہے، یہ موقع بھارت میں اس وقت سے بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جنون کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ دار مجرموں کی بریت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو بالادست گروپ وارانسی کی گیانواپی مسجد سمیت کچھ دیگر مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، ان مطالبات سے بابری مسجد جیسے مزید واقعات رونماہوسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر مسلسل حملہ ہورہا ہے، بھارت میں حکمران جماعت بدستور مسلمانوں کے خلاف جذبات کو بھڑکا کر نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے مختلف اعلانات کے ذریعے مطالبہ کیا ہے، ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی شہادت کے ذمہ دار مجرموں کو سزا دی جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسند ہندوتوا حکومت سے بھارت میں اسلامی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button