مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیر ی صحافیوں نے استعفیٰ دیدیا، بھارتی وزیر کا اعتراف

نئی دلی 07دسمبر(کے ایم ایس)
بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چار کشمیری صحافیوں کی اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہاکہ چارکشمیر صحافی کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مستعفی ہونے والے صحافیوں کا تعلق ”رائزنگ کشمیر” سے ہے۔
واضح ر ہے کہ اگست 2019میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مودی حکومت کی جانب سے نئی میڈیا پالیسی کے نفاذ کے بعد کشمیری صحافیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس اسٹیشنوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کیا جاتا ہے اور انہیں ہندوتوا حکومت کی پالیسی پر عمل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے ایک سینئر صحافی کو گرفتارکرلیا تھا۔ اسلام آباد ٹائون کے رہائشی صحافی خالد گل کو 2017میں درج ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔ انہیں مبینہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی میڈیا پالیسی پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button