مقبوضہ جموں وکشمیرشدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں
سرینگر25دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرشدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہے اور وادی کشمیرکے بیشترعلاقوںمیںدرجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمے نے بتایا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ وادی کشمیر کے گیٹ وے شہر قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 اورکوکرناگ میں منفی 3.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 26دسمبر تک موسم زیادہ تر خشک اورسرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔