مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :بنگلور میں کشمیری طالب علم لاپتہ ہوگیا

بنگلور10دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے یشونت پور ریلوے اسٹیشن سے ایک کشمیری طالب علم لاپتہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے بجہامہ کا رہائشی اور ایم وی جے انجینئرنگ کالج کا طالب علم عاقب جاوید 30نومبر سے لاپتہ ہے۔ان کے اہلخانہ نے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عاقب 30نومبر 2022سے لاپتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عاقب ایم وی جے کالج کا طالب علم ہے جو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے علاقے وائٹ فیلڈمیں واقع ہے۔انہوں نے کہاکہ آخری بار اس نے اپنے گھر والوں کو 30نومبر کو فون کیا تھا جب وہ 26نومبر کو گھر سے نکلنے کے بعد بنگلور پہنچا تھا۔ عاقب کے اہلخانہ میں سے ایک نے صحافیوںکو بتایاکہ وہ 28 نومبر کو دہلی کے علاقے نظام الدین پہنچا جہاں وہ بنگلور کے لیے ٹرین میں سوار ہوا۔ انہوں نے کہاکہ30نومبر سے عاقب سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عاقب کو ڈھونڈنے کے لیے انہوں نے ان کے روم میٹ، کالج اور دوستوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ خاندان نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے، کہا کہ پولیس یشونت پور ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں سے پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button