بھارت

بی جے پی کا فرقہ پرستی کا ایجنڈا کیرالہ میں کامیاب نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین

نئی دلی 24 مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا ہے کہ ریاست نے ہمیشہ فرقہ پرستی کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ سماج کے لیے ایک خطرہ ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کا پرچار کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔
نئی دلی میں بی جے پی کی ومدی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پنارائی وجین نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرا رہی ہے۔وہ ترواننت پورم کے قریب پیرلاسیری میں اے کے جی میموریل پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے تھلاسری کے آرچ بشپ مار جوزف پامپلانی کا حوالہ بھی دیا جنہوں نے حال ہی میں ایک بیان کہاہے کہ اگر بی جے پی پارٹی کسانوں کے تحفظات کو دور کرتی ہے تو ان کی برادری بی جے پی کی مدد کر سکتی ہے۔ وجین نے کہا کہ ایسے موقع پرست ہرگز کیرالہ کے عوام کی نمائندگی کے قابل نہیں ہیں ۔سنگھ پریوار اور اس کے قائدین کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بعض موقع پرستوں کی رائے کیرالہ کے عوام کی ذہنیت کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کیرالہ نے ہمیشہ فرقہ پرستی کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے اور کیرالہ ایسی جگہ نہیں ہے جہاں بی جے پی آسانی سے اپنے ایجنڈے کی تشہیر کر سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button