بھارت

بھارت کوغیر منافع بخش تنظیموں کو نشانہ بنانے پر ایف اے ٹی ایف کی جانچ پڑتال کا سامنا

FATFاسلام آباد: ایک ایسے وقت میں جب بھارت کو حال ہی میں کینیڈا میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث پایا گیا ، فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت سے غیرسرکاری تنظیموں کو نشانہ بنانے کے معاملے پر جواب طلب کرنے والی ہے۔
یہ مسئلہ ممکنہ طور پر رواں ماہ ایف اے ٹی ایف کے بھارت کے خصوصی ملک کے جائزے کے دوران سامنے آئے گاجسے”باہمی جائزہ”کہا جاتا ہے۔ 27اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف پلینری کمیٹی کے اجلاس میں مودی حکومت سے غیر منافع بخش تنظیموں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی وضاحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کی ان کوششوں میں سے تازہ ترین کوشش میں امریکن بار ایسوسی ایشن کے سینٹر فار ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں غیر منافع بخش تنظیموںاور انسانی حقوق کے کارکنوںکے پانچ معاملات کا تجزیہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معاملات سے واضح ہوتا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے اور شہری آزادی کو ختم کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے قانون کا غلط استعمال کیاگیا ۔ رپورٹ میں بھارتی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال بند کرے جس سے انسداد دہشت گردی میںبین الاقوامی شراکت دار کے طور پر بھارت کی ساکھ متاثر ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button