بھارت

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کا بھارت میں نفرت انگیز تقاریر، اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک پر اظہارتشویش

un hr commissionerجنیوا: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بھارت میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل شہری آزادی پر پابندیوں ، نفرت انگیز تقاریر اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وولکر ترک نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں بھارت میںشہری آزادیوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں ، نفرت انگیز تقاریر اور اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر فکر مند ہوں جن میں انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور حکومت کے ناقدین کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ہائی کمشنر نے2024کے لوک سبھا انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ 96کروڑ ووٹر وںکے ساتھ یہ انتخابات منفرد ہونگے ۔ تاہم انہوں نے انتخابات میں مکمل آزادی اوربامعنی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن میں قائم انڈیا ہیٹ لیب کے مطابق سال2023 کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں دوسری ششماہی میں بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر میں 62فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button