بھارت

بھوپال: انتظامیہ نے مسلمانوں کی کالونی منہدم کر کے ہزار سے زائد خاندانوں کو بے گھر کر دیا

بھوپال15دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال میں انتظامیہ نے مسلمانوں کی کالونی منہدم کر کے ایک ہزار سے زائد مسلمان خاندانوں کوکھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ خاندان گزشتہ تیس برس سے ریلوے کی اراضی پر رہ رہے تھے ۔ ان کی بھوپال گیس المیہ ریلیف فنڈ کے ذریعے باز ابااد کاری کی جانے تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں کسی اور جگہ بسانے کے بجائے انکے گھر وں کو مسمار کر دیا۔مدھیہ پردیش کی حکومت کو 2010میں مرکزی حکومت کی طرف سے ان خاندانوں کی باز آ بادکاری کیلئے چالیس کروڑ روپے ملے تھے لیکن اس خطیر رقم کو استعمال نہیں کیا گیا ۔ متاثرین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں سیاست کا شکار بنا دیا گیا ہے اور مقامی ارکان اسمبلی اور وزرا ءنے انکے لیے کچھ نہیں کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button