بھارت

تلنگانہ : بی جے پی رہنماﺅں کو مسلم ناموں سے منسوب شہر کھٹکنے لگے

حیدر آباد16دسمبر (کے ایم ایس )بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رہنماﺅں کو مسلم ناموں سے منسوب شہر بری طرح کھٹکنے لگے ہیں اور وہ اپنی تقاریر اور اخبارات میں دیے جانے والے اشتہارات میں ان شہروں کے ناموں کی شبیہ بگاڑ رہے ہیں۔
ہندو توا طاقتوں کی طرف سے ریاست کے دارلحکومت حیدر آباد کو بھاگیہ نگر، نظام آباد کو اندور ، کریم نگر کو کری نگر، حسین ساگر کو ونائیک ساگر ، معظم جاہی مارکیٹ کو ونائیک چوک سے پکارا جا رہاہے۔ بی جے پی تلنگانہ شاخ کے صدر بنڈی سنجے نے اپنی ایک یاترا کے سلسلے میں اخبارا ت میں ایک اشتہار شائع کیا جس میں کریم نگر کے نام کو کری نگر لکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فسطائی بی جے پی 2014میں اقتدارمیں آنے کے بعد سے اب تک ملک میں مسلمان ناموں سے منسوب کئی شہروں، شاہراہوں ، تاریخی مقامات اور عمارتوں کے نام تبدیل کر چکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button