جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین معیارکا ہے

 

سرینگر11فروری(کے ایم ایس) بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والالیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔ یہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوںمیں استعمال ہونے والے اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں ۔ بھارتی حکام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والالیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک عام گریڈ کا لیتھیم 220پارٹس فی ملین کا ہوتاہے جبکہ جموں وکشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم 550پارٹس فی ملین گریڈ کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 5.9ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر سے بھارت اس کی دستیابی میں چین سے آگے نکل جائے گا۔
اس سے قبل بھارت میں محکمہ کان کنی کے سیکریٹری وویک بھاردواج نے کہا تھاکہ جموں وکشمیر پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔انہوں نے سینٹرل جیولوجیکل پروگرامنگ بورڈ کے 62ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی)کی تلاش کے دوران جموں وکشمیرمیں ضلع ریاسی کے علاقے سلال سے لیتھیم کے 5.9ملین ٹن کے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔ بھاردواج نے کہاکہ چاہے وہ موبائل فون ہوںیا سولر پینل ، ہرچیز کے لئے اس اہم معدنی شے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بھارتی وزارت کان کنی نے کہاتھا کہ بھارت فی الحال لیتھیم، نکل اورکوبالٹ جیسی کئی معدنیات کے لئے درآمد پر انحصار کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button