مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:ہائیکورٹ نے 2 افراد پر لاگو کالا قانون’پی ایس اے“کالعدم قرار دیدیا
سرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںہائی کورٹ نے دو افراد کی کالے قانون” پبلک سیفٹی ایکٹ“(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس سنجے دھر کی یک رکنی بنچ نے توصیف احمد میر اور زبیر احمد بٹ کی پی ایس اے کے تحت نظربندی ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
توصیف میر پر 20 اکتوبر 2021 کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ کے جاری کردہ حکم پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ زبیر بٹ کو اسی تاریخ کو ضلع مجسٹریٹ، سری نگر کے جاری کردہ پی ایس اے حکم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔