مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری کبھی بھی بھارت کے آگے سرنگوں نہیں ہونگے، رپورٹ

 

اسلام آباد 07اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیری کبھی بھی مودی کی ہندوتوا حکومت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کے ذریعے مسلم اکثریتی کشمیر کو مسلم اقلیتی علاقے میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ظالمانہ فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں ناکامی کے بعد مقبوضہ علاقے میں تقریبا 40 لاکھ نئے ڈومیسائل جاری کیے ہیں جس سے مسلم اکثریتی کشمیر کو مکمل طور پر ایک ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کا مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہو چکاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے سینوں پر بھارتی گولیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کبھی بھی بھارت کے آگے سرنگوں نہیں ہونگے اور وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کے لیے پرعزم ہیں۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے جموں و کشمیر میں زندگی کے تمام شعبوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے لیکن اسکے باوجود کشمیری بھارتی تسلط سے سے آزادی کی جدوجہد پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں آبادیاتی تبدیلیاں کر رہا ہے لہذا عالمی برادری کو چاہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button