مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے چار نوجوان شہید کردیے

GRzxzTzacAIdrnYسرینگر06جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں آج ضلع کولگام میں چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چنی گام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا ۔ اس سے قبل اسی ضلع کے علاقے مڈرگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button