مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:برف باری کے دوران چھ افراد لاپتہ ہو گئے
سرینگر 24 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کم از کم چھ افراد برف باری کے دوران لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد ضلع اسلام آباد سے مارگن ٹاپ کے راستے جموں خطے کے علاقے کشتواڑ میں اپنے گھر جارہے تھے۔ ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اشوک کمار شرما نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ لوگ اسلام آباد سے اپنے آبائی مقام دروان کشتواڑ کی طرف پیدل سفر کر رہے تھے تاہم وہ وہاں نہیں پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد اسلام آباد میں بطور مزدور کام کر رہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔