بھارتپاکستان

بھارت نے جوناگڑھ پر قبضے کی منطق مسلم اکثریتی ریاستوں پر کیوں لاگو نہیں کی:نواب آف جوناگڑھ

اسلام آباد21دسمبر(کے ایم ایس) نواب آف جوناگڑھ نے آج قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ”جوناگڑھ پاکستان ہے” کے موضوع پر ایک لیکچر دیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کی حکمرانی میں رہنے والی ریاست جوناگڑھ کے جو اب بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے، ماضی اور حال پر روشنی ڈالی۔
نواب جہانگیر خان جی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ان کے آباو اجداد نے مغل بادشاہ بابر کے بیٹے ہمایوں کے ساتھ مل کر شیر شاہ سوری کو شکست دی اور بعد میں جب مغل بادشاہ کمزور ہوئے تو انہوں نے اپنے وفاداروںکوجاگیریں عطا کیں۔ انہوں نے کہا1739میں ان کے آباو اجداد کو ایک آزاد ریاست کے طور پر جوناگڑھ سے نوازا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ1947تک جونا گڑھ ایک آزاد ریاست رہی۔انہوں نے کہا کہ 15ستمبر 1947کو ان کے دادا اورجوناگڑھ کے اس وقت کے گورنر نواب مہابت خان جی نے پاکستان کے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ایک معاہدہ کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کی دستاویزپر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جوناگڑھ 15ستمبر 1947کو پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی پہلی شاہی ریاست بن گئی۔انہوں نے کہا تاہم 9نومبر 1947کو بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوناگڑھ پر حملہ کردیا اورریاست کے ایک ہندو اکثریتی علاقہ ہونے کا بہانہ بنا کراس کو غیر قانونی طور پر بھارت میں ضم کردیا۔نواب نے بھارت کے دعوے کی مستردکرتے ہوئے پوچھا کہ بھارت نے ان ریاستوں پر وہی اصول کیوں نہیں لاگو کیا جن میں مسلم اکثریتی آبادی تھی لیکن وہاں کوئی غیر مسلم حکمران تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اس وقت کے حکمران اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے گئے جہاں یہ مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوناگڑھ پر بھارت کے دعوے کا کوئی جواز نہیں تھا۔نواب جہانگیر خان جی نے کہا کہ وہ گزشتہ 25برس سے اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرتے رہے ہیں اور اللہ کی مہربانی سے جوناگڑھ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نقشے پر بحال کر دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معاہدے پر دستخط کے بعد جب جوناگڑھ کے نواب نے الحاق کے حوالے سے طریقہ کار کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کے لیے اس وقت پاکستان کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا تو ان کے پیٹھ پیچھے بھارت نے9نومبر 1947کو کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی حکمرانی والی ریاست پر فوجی طاقت سے قبضہ کرلیا۔جونا گڑھ کو مسلم ریاستوں میں سے دوسری بڑی اور امیر ترین ریاست ہونے کا منفرد اعزاز حاصل تھا کیونکہ یہ برطانوی ہند کی 561 ریاستوں میں آمدنی کے لحاظ سے 5ویں نمبر پر تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button