بھارت

اترا کھنڈ: سرنگ منہدم ہونے سے 40سے زائد مزدور اندر پھنس گئے

under tunnel india workersنئی دلی : بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں ایک زیر تعمیر سرنگ منہدم ہونے سے 40 سے زائد مزدور اندر پھنس گئے ہیں ۔
سرنگ منہدم ہونے کا واقعہ آج(اتوار) صبح اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی ایک جماعت سرنگ سے باہر آ رہی تھی جبکہ نئے مزدور انکی جگہ لینے کے لیے سرنگ کے اندر جا رہے تھے۔سرنگ کا قریباً2سو میر حصہ مندم ہو گیا۔
اترا کھنڈ کے ڈیزاسٹر رسپانس افسردرگیش راٹھوڈی نے جائے وقوعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تقریباً 40 سے 41 کارکن اندر پھنسے ہوئے ہیں جن تک آکسیجن سپلائی پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس “ پر لکھا” سرنگ کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں جار ی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button