کرناٹک: ہندو انتہا پسند مکان کو مسجد میں تبدیل کرنے پر بھڑ ک اٹھے
بنگلورو 11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بلیگاوی میں ہندو انتہا پسندایک رہائشی مکان کو مسجد میں تبدیل کرنے پر انتہائی بھڑک اٹھے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیلگاوی کے سارتھی نگر میں ایک مکان کو ’فاطمہ مسجد‘ کے نام سے مسجد میں تبدیل کر کے وقف بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماﺅں اور سری رام سینا کے ارکان نے طوفان مچا دیا ہے۔
بی جے پی رہنما اور سابق ممبر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) سنجے پاٹل نے مسجد کو دوبارہ مکان میںتبدیل کرنے کیلئے ایک باقاعدہ تحریک شروع کر دی ہے۔
سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے کہاہمیں رہائشی مکان کو مسجد میں تبدیل کرنے پر سخت اعتراض ہے اور ہم نے نے مسجد کو ہٹانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
جس مکان کی مسجد میںبدل دیا گیا ہے اسے اسکے مالک نے مولانا عبدالکلام ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی کو تحفے میں دی دیا تھا۔ بعد میں اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔