APHC

مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی ،حریت رہنماﺅں کی املاک ضبط کیے جانے کی مذمت

اسلام آباد 22دسمبر( کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جماعت اسلامی اور آزادی پسند رہنماﺅں کی جائیدادوںکو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں حریت قائد شہید سید علی گیلانی کے ایک گھر کو بھی سرینگر میں سیل کر دیا گیا جب کہ بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سٹیٹ انویسٹی ایشن کی طرف سے اب تک مزاحمتی رہنماﺅں اور جماعت اسلامی کی بیسیوںجائیدادیں سیل کی جا چکی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت ایسی ظالمانہ کارروائیوں سے حریت قیادت کو حق پر مبنی اپنی جدوجہد سے دستبر نہیں کرسکتا۔
شیخ متین نے کہا کہ بھار ت پہلے ہی پوری حریت قیادت کو پابند سلاسل کرچکا ہے، کئی حریت رہنما ﺅںکو دوران حراست شہید کیا گیا اور اب انکے گھروں اور دیگر املاک کو سیل کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت یہ سب انکے حوصلے توڑے کیلئے کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق، حق خودارادیت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ قربانیاں منزل کے حصول تک جاری رہیں گی ۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ حریت قیادت اور کارکنوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button