جموں وکشمیرنے70 سال سے صرف خونریزی دیکھی ہے: پی ڈی پی
سرینگر 04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما روف بٹ نے کہاہے کہ 70 سال سے جموں و کشمیر نے صرف خونریزی دیکھی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رﺅف بٹ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دفعہ 370 اور-A 35کی بحالی کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکشمیری عوام تشدد کے حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ صرف وقار اور عزت کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کوئی فوجی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کو سیاسی طریقے سے پرامن مذاکرات کے ذرےعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خونریزی کا خاتمہ ہو۔پی ڈی پی رہنما نے کہاکہ وادی کشمیر میں ہر روز قتل وغارت یکھنے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپگار ڈیکلیریشن نے غیر آئینی فیصلوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پی اے جی ڈی کے رہنماوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے علاوہ وادی میں امن لانا چاہتی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق کو وقار کے ساتھ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔