بھارت

نئی دلی:طالب علم رہنما عمر خالد سات روز کیلئے ضمانت پر رہا

نئی دلی 24دسمبر( کے ایم ایس)بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے طالب علم رہنما عمر خالد کو بہن کی شادی میں شرکت کے لیے سات روز کیلئے عبوری ضمانت دی ہے۔ انہیں جمعہ کی صبح سات بجے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل سے رہا کیا گیا۔
عدالت نے بارہ دسمبر کو عمر خالد کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے واضح کیا کہ عبوری ضمانت 23دسمبر سے شروع ہو گی اور انہیں 30دسمبر کو خود سپردگی کرنی ہو گی۔
عمر خالد 2020سے حراست میں ہیں ۔ ان پر 2020کے دلی فسادات کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔ قبل ازیں رواں برس اٹھارہ اکتوبر کو جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹنا گر کی خصوصی بنچ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button