بھارت

تلنگانہ:سکندر آباد پریڈ گراﺅنڈ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف پوسٹر چسپاں

حیدر آبا( کے ایم ایس)بھارتی ریاست تلنگانہ کے سکندر آباد پریڈ گراﺅنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔ امیت شاہ کل بروز ہفتہ حیدر آباد کا دورہ کریں گے۔
امیت شاہ دورے کے دوران سکندر آباد پریڈ گراﺅنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے۔ نامعلوم افراد کی طرف سے گراﺅنڈ میں پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔ کنٹونمنٹ یوتھ کی طرف سے لگائے جانے والے پوسٹروں میں بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت سے کوئی سوالات کیے گئے ہیں۔ بعض پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ یہ وہ حکومت ہے جس نے تلنگانہ کی عزت نفس کو یرغمال بنایا ہے۔ پوسٹروںمیں بیس سوالات کیے گئے ہیں اور یہ پوچھا گیا کہ وزیر اعظم مودی نے ریاست کی ترقی کیلئے کیا کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button