پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا: صدر علوی

اسلام آباد25دسمبر(کے ایم ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے بابائے قوم کے رہنما اصولوں پر عمل کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ قائداعظم نے کشمیر کے بارے میں کیا کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button