بھارت

بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ازبکستان میں 18بچے ہلاک

نئی دلی 29دسمبر (کے ایم ایس)ازبکستان میں بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے کم سے کم 18بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں نے بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت Doc-1 Maxپیا تھا جسے بھارت میں نوئیڈا میں واقع میریون بائیوٹیک نے تیار کیا تھا۔وزارت نے مزیدکہا کہ سیرپ کے لیبارٹری ٹیسٹوں میں اس میںایتھیلین گلائکول کی موجودپایاگیا ہے جو کہ ایک زہریلا مادہ ہے۔یہ شربت بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے دیا جاتا تھا۔ ایک سال میں یہ دوسرا واقع ہے جب بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کی وجہ سے ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔رواں سال کے آغاز میں گیمبیا میں بھارتی ریاست ہریانہ میں قائم میڈن فارماسیوٹیکلز کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے70 بچوں کی موت واقع ہوئی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button