بھارت

منی پور :مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 3افراد ہلاک

9bfb9c38-b34f-4b2b-9cd4-23665569c485امپھال 18اگست (کے ایم ایس)
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں جمعہ کوعلی الصبح مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور کے ضلع اکھرول کے گائوں تھوئی کوکی میں شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3افرادہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح گائوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔ فائرنگ کے بعد 3 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ ہلاک شدگان میں 26سالہ جم خوگین ہاوکیپ ،35سالہ تھانگ کھوکائی ہاوکیپ اور24سالہ ہولینسن بائٹ شامل ہیں۔ تشدد سے متاثرہ منی پور میں3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں میتی برادری کو شیڈولڈ ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیلئے ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کے بعد نسلی جھڑپیں ہوگئی تھیں ۔ریاست میں اب تک پر تشددواقعات میں 120سے زائد افراد ہلاک اور 3ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button