مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں 30 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کشمیر ٹیچرز فورم (جے کے ٹی ایف) نے جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں مشعل بردار جلوس نکالا۔
جلوس فورم کے چیئرمین گنیش کھجوریا کی قیادت میں فوارہ چوک سے مین بازار تک نکالا گیا۔ احتجاجی اساتذہ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو مزید کسی تاخیر کے بغیر حل کریں۔
دریں اثنا، آل یزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کے ملازمین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کے لیے جموں کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button