ہندوتوا کارکن لیسٹر میں دوبارہ فرقہ وارانہ کشیدگی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،برطانوی رکن پارلیمنٹ
لندن20 نومبر (کے ایم ایس) ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندوتوا کارکن برطانوی شہروں خاص طور پر لیسٹر میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
لیبر پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے ساتھی ممبر پارلیمنٹ اور سکھ مذہب کے ارکان کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹس شائع کرنے کے الزام کے بعد ایک نام نہاد بھارتی خیراتی ادارے کی سرپرستی سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ رسمی مشرا نامی ہندوتوا کارکن ہندوﺅں ، مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیسٹر میں بھی اب دوبارہ کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی منصوبہ کی جا رہی ہے جہاں ستمبر میں ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔انہوںنے کہا کہ مشرا کے حامی اپنے وٹس ایپ پیغامات میں لیسٹر کو دوبارہ نشانے بنانے کے پیغامات پھیلا رہے ہیں