چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے حملے میں 4بھارتی پولیس اہلکار زخمی
بیجار پور 19اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک پولیس کیمپ پر نکسل باغیوں کی فائرنگ سے چار بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
نکسلیوں کے ایک گروپ نے بیجاپور ضلع میں کٹرو پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جیگور پولیس کیمپ پر فائرنگ کی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس(بستر رینج)سندرراج پی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد نکسل باغی فرار ہوگئے۔چار اہلکار جن میںایک کا تعلق چھتیس گڑھ آرمڈ فورس سے ہے فائرنگ میں زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں کو بیجاپور کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں ان میں سے دو ہیڈ کانسٹیبل ٹوکیشور دھرو اور اوم پرکاش دیوان دھرو کو علاج کیلیے رائے پور لے جایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمی اہلکاروںکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ادھر بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گوری گنج میں ایک ٹرک کی جیپ سے ٹکر کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔