بھارت

اتراکھنڈ :ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک، 2زخمی

دہرادون: بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جمعرات کو اس وقت پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جب ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر اترکاشی ضلع کے گنگنی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔پائلٹ سمیت کل سات افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر رشی کیش-گنگوتری قومی شاہراہ پر صبح 8بجکر 45 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر دہرادون کے سہستردھارا ہیلی پیڈ سے یامونوتری میں کھرسالی ہیلی پیڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ہیلی کاپٹر کیپٹن رابن سنگھ اڑارہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button