مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ی عوام اپنے شہداءکا خون رائیگاں جانے کی اجازت نہیں دیں گے:پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن

 

جموں یکم ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر پیر پنجال پیس فاﺅنڈیشن نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیر پنجال پیس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیر ی عوام اپنے شہداءکا خون رائیگاں جانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے مشن کو ہرقیمت پر اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے طول وعرض میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پربے گناہ لوگوں کو شہید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا اوروہ بہت جلداس کے غیر قانونی قبضے سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔ محمد حنیف کالس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلائیں اورکشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button