بھارت
بھارت: بے روزگاری کی شرح 16 ماہ کی بلند ترین شرح 8.30 فیصد تک پہنچ گئی
نئی دہلی01 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میںبے روزگاری کی شرح دسمبر2022 میں بڑھ کر 8.30 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ 16 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔
سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای )کے اعداد و شمار میں کہا گیا کہ گزشتہ برس کے آخری مہینے میں شہری بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد ہو گئی جبکہ دیہی بے روزگاری کی شرح 7.55 فیصد سے گھٹ کر 7.44 فیصد ہو گئی۔
2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے لیے مہنگائی پر قابو پانا اور لاکھوں بے روز گار نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔