بھارت

ہندو ہوں لیکن” ہندوتوا“ کا مخالف ہوں، سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک

ہبلی07 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ Siddaramaiahنے کہا ہے کہ وہ ہندو ہیں لیکن ہندوتوا کے مخالف ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہندو ہوں اور میں ہندو مخالف کیسے ہو سکتا ہوں لیکن ہندوتوا اور ہندو عقیدے کے گرد سیاست کا مخالف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کے تحت تمام عقائد برابر ہیں۔سدارامیا نے کہا کہ بھارت کی کثیر مذہبی ثقافت ہے جہاں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے اور ہر ایک کو انسان کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین یہی کہتا ہے اور ہمیں اس کی پابندی کرنی چاہیے۔Siddaramaiahنے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو فرقہ پرستی کو فروغ دیتے ہیں اور ذات پات اور مذہب پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا نے کہا کہ ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس میںسے کسی نے بھی بھارت کی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button