مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر: سوپور میں بنک نے پھیرن پہننے والے لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی لگا دی

kashmiriyat

سرینگر07جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک بینک نے پھیرن(کشمیریوں کا روایتی لباس) کے ساتھ لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک سرکیولرمیں بینک برانچ نے پھیرن پہنے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بینک کے احاطے میں داخل نہ ہوں۔ سرکیولر میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پرپھیرن پہنے ہوئے افراد کو دفتر/ہال کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔پھیرن کشمیریوں کاایک روایتی لباس ہے جو وہ خاص طورپر سردیوں سے بچنے کے لئے موسم سرما میں پہنتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button