بھارت

شمالی بھارت میں شدید سردی سے زندگی مفلوج، درجنوں اموات

نئی دلی08 جنوری(کے ایم ایس)بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی نے نظام زندگی مفلوک کر کے کر دیا ہے۔دہلی ، راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، پنجا ب ، ہریانہ ، اترا کھنڈاور بہار میں ہرجگہ سے سردی کی سخت لہر اور شدید کہرے کی خبر سامنے آرہی ہے۔خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے اب تک مختلف علاقوں میں دوجنوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں فی الحال سردی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یخ بستہ ہواﺅں نے لوگوں کو گھروںکے اندر رہنے پر مجبور کر دیاہے ۔ بہار اور اتر پردیش میں ٹھنڈ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button