بھارت

بھارت کا نیا سیاسی نقشہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے

download (7)نئی دہلی: بھارتی حکومت نے تمام نجی ٹیلی ویڑن چینلز کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں انہیں بھارت کے تازہ ترین سیاسی نقشے کو استعمال کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔نقشے میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں وکشمیر اور لداخ بھی شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حکمنامہ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جار ی کیا ہے۔
بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے جن میں لداخ سمیت پوری ریاست جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا ہے۔ قراردادوں میں کشمیریوں کو عالمی ادارے کی نگرانی میں ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button