کشمیری تارکین وطن

لندن:”تحریک کشمیر برطانیہ “کے زیر اہتمام کل پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوگا

UK Par

لندن :تحریک کشمیر برطانیہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں ایک کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرے گی ۔ یہ کانفرنس نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے امسال پانچ برس مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانفرنس کی کی صدارت رکن پارلیمنٹ جیس فلپس کریں گے ۔ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں رائے عامہ کو متحرک کرنا ہے۔
کانفرنس بوتھرایڈ روم، پورٹکلس ہاو¿س میں شام 5بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک ہوگی۔ کانفرنس میں ارکان پارلیمنٹ، کئی کشمیری شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مودی حکومت نے 5اگست2019کو اقوام متحدہ کی قرار ادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئین کی دفعہ 370منسوخ کر کے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ مودی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button