کشمیری تارکین وطن
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پرکشمیریوں اورسکھوں کا احتجاجی مظاہرہ
نیویارک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے نیویارک میںآمد پر کشمیریوں اورسکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے کہاکہ مودی کو امریکہ میں خوش آمدید نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہ کشمیریوں اورسکھوں کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے لگائے ۔شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے ۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے کیاتھا۔ فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے اس موقع پرکہاکہ جموں و کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی ہرقیمت پر جاری رہے گی۔